Add Poetry

جیت لیں دل جس سے ہم وہ اسلحہ اخلاق ہے

Poet: محمد فہیم الدین نادر عمری By: محمد فہیم الدین نادر عمری, GULBARGA

جیت لیں دل جس سے ہم وہ اسلحہ اخلاق ہے
ہم کو جو سیدھا ملے وہ راستہ اخلاق ہے

اہلِ دنیا میں معزز ہوں ، ملے اس کی رضا
راز ہے ایسا تو وہ سب سے بڑا اخلاق ہے

فرق ہے کوئی اگر انسان اور حیوان میں
اس میں کوئی شک نھیں وہ بس کھرا اخلاق ہے

ہیں نماز و روزہ و صدقہ عبادت دوستو
جس سے پلڑا بھاری ہو روزِ جزا اخلاق ہے

اس سے بڑھ کر بھی کیا نعمت میسّر ہو ہمیں
جس سے ہوگی حشر میں بخشش عطا اخلاق ہے

غلبۂ دینِ مبیں ہوتا ہے جس سے دہر میں
مذہبِ اسلام کا وہ ضابطہ اخلاق ہے

ہر مسلماں کے لئے جس کی ضرورت ہے بہت
سنت و قرآن کا وہ مُدّعا اخلاق ہے

اور کیا نادرؔ بھلا اخلاق کا ہے مرتبہ
ابتدا اخلاق ہے اور انتہا اخلاق ہے

Rate it:
Views: 360
10 Oct, 2016
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets