روحیں بیشمار ہیں مگر انسان میسر نہیں
اس بزم میں جینے کے سامان میسر نہیں
خدایا یہ وہ زمین ہے جو ٹھہرامسکن مرا
دو گز کاٹکڑا کہاں کھلاآسمان میسر نہیں
ڈھونڈتا ہےجواب بے نور کتابوں میں
آیات کے محافظ کوکیا قرآن میسر نہیں
دیکھی نہیں آج تک فرشتوں کی مجلس
دین تو حاصل ہے پر عرفان میسر نہیں