جیون میں آیا ہے

Poet: UA By: UA, Lahore

تیری یادوں میں بیتا ہر لمحہ
میری نگاہوں میں
میرے دل کی پناہوں میں
بہت مخصوص ہوتا ہے
جو تیری یاد میرے دل کو
دے جائے دوبارہ سے
وہ بیتے وقت کی باتیں
ملاقاتیں وہ دن راتیں
مجھے محسوس ہوتا ہے
کہ جیسے پھر وہی لمحہ
میرے جیون میں آیا ہے
میرے جیون میں آیا ہے
 

Rate it:
Views: 416
28 Nov, 2008