حال بتائیں کیا
Poet: AS By: Azeem, Kamaliaوہ عشق جو ھم سے روٹھ گیا
اب اُس کا حال بتائیں کیا ؟
کوئی مہر نہیں، کوئی قہر نہیں
پھر سچا شعر سنائیں کیا ؟
اِک ھجر جو ھم کو لاحق ھے
تا دیر اُسے دھرائیں کیا
وہ زھر جو دل میں اتار لیا
پھر اُس کے ناز اٹھائیں کیا ؟
اِک آگ غمِ تنہائی کی
جو سارے بدن میں پھیل گئی
جب جسم ھی سارا جلتا ھو
پھر دامنِ دل کو بچائیں کیا ؟
پھر آنکھیں لہو سے خالی ھیں
یہ شمعیں بجھنے والی ھیں
ھم خود بھی کسی سے سوالی ھیں
اس بات پہ ھم شرمائیں کیا ؟
ھم نغمہ سَرا کچھ غزلوں کے
ھم صُورت گر کچھ خوابوں کے
بے جذبۂ شوق سنائیں کیا ؟
کوئی خواب نہ ھو تو بتائیں کیا ؟
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad