حالات ہو رہے ہیں خراب
Poet: نعمان صدیقی By: Noman Baqi Siddiqi, Karachiحالات ہو رہے ہیں خراب اور زیادہ
سیکھتا ہوں عشق کے آداب اور زیادہ
رابطہ جیسےجیسے بڑھ رہا ہے
دور ہو رہے ہیں احباب اور زیادہ
خوشبو سے تمہاری مانوس ہو گیا ہوں
کِھل رہے ہیں تمہارے گُلاب اور زیادہ
قریب جتنے بھی تم آتے ہو میرے
ہو رہا ہوں میں بیتاب اور زیادہ
تشنگی بھی بڑھ رہی ہے اے نعمان
سرکتا جا رہا ہے نقاب اور زیادہ
More General Poetry






