حالِ دل

Poet: Muhammad Irshad By: Muhammad Irshad, Lahore

یہ جو کچھ عرصے کا ساتھ ھے
کیا خوب حسیں اتفاق ھے

ہر روز کا ملنا آپس میں
اور دلوں کا کھلنا چاہت میں

پرکشش تیری وہ سب باتیں
دل موہ لینے والی ساعتیں

یک لخت پھر ھم دور ھوئے
اور ملنے سے محروم ھوئے

تم وعدے اپنے بھول گئے
اور راہ میں تنہا چھوڑ گئے

ھم اب چپ کر کے روتے ھیں
آنسوں سے دل بھگوتے ھیں

بس دل میں اسے یاد کرتے ھیں
نہ ملنے کی فریاد کرتے ھیں

Rate it:
Views: 591
03 Jan, 2014