Add Poetry

حریم ناز

Poet: Khalid Roomi By: Khalid Roomi, Rawalpindi

حریم ناز میں ہلچل میں وہ مچا دوں گا
فُغاں کچھ ایسی کروں گا، فلک ہلا دوں گا

ہنر وری کا نیا معجزہ دکھا دوں گا
جو اشک آنکھوں میں ہے، کیمیا بنا دوں گا

تمہاری چشم توجہ میں آ ؤں گا اس طور
دکھائے گا جو میرا دل، اسے دعا دوں گا

نہ پوچھ مجھ سے میرے دل کی کیفیت ہمدم
چھڑا جو تار سخن تو غزل سنا دوں گا

سنا ہے ذوقَ وفا کا امین ہے رومی
کہیں ملے گا مجھے تو تمہیں دکھا دوں گا

Rate it:
Views: 369
12 Nov, 2009
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets