حسرت

Poet: Mohammad Sadiq Mushwani By: Mohammad Sadiq Mushwani, Quetta

تجھ سے پہلے بھی کئی لوگ ہوا کرتے تھے
موت آئے گی نہ ان کو سمجھا کرتے تھے
غرور خود پہ اور دولت پہ کیا کرتے تھے
مظلوموں کی آہ پہ وہ خوب ہنسا کرتے تھے

پھر جو حالات بدلے وقت نے پلٹا کھایا
دولت بھی گئی ماضی کو اپنے نہ پایا
بڑھاپا آگیا ہوتھوں میں رعشہ آیا
فخروغرور تکبر نے بڑا تڑپایا

Rate it:
Views: 402
11 Jan, 2015