Add Poetry

حسن مری دسترس میں آ نہیں سکتا

Poet: سیف علی عدیل By: سیف علی عدیل, Grw

حسن مری دسترس میں آ نہیں سکتا
تجھ کو میں اپنا کبھی بنا نہیں سکتا

میں ترے انکار کی چتا پہ ہوں سویا
حسرت_ خوابیدہ کو جگا نہیں سکتا

حالت_ وحشت میں ڈھونڈتا ہے سکوں کو
دشت نگر میں تو چین پا نہیں سکتا

دیکھ محبت کا کھیل کھیل نہیں ہے
ڈر ہو جسے ہار کا نبھا نہیں سکتا

کتنی امیدیں نگاہ میں پڑی ہیں سیف
میں کہ تجھے چاہ کر بھلا نہیں سکتا
 

Rate it:
Views: 79
13 Aug, 2024
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets