حسیں چہرہ لگا ایسے ملائم شام جیسے
Poet: Shama By: Shama, miford haven walesحسیں چہرہ لگا ایسے ملائم شام جیسے
شفق بکھری ہوئی رخ پہ سلونا جام ہوجیسے
سمائی ہے میرے دل میں کہ دیپک راگ ہو جیسے
میری محبوب نلگتی ہے سلگتی آ گ ہو جیسے
لبوں کی بھیگتی کلیوں پہ جیسے اوس گرتی ہو
وہ گلشن آرزؤں کا میرا ہی بھاگ ہو جیسے
اسے مل کر اسے ہی دیکھنا اب کام ہو جیسے
شفق بکھری ہوئئ رخ پہ سلونا جام ہو جیسے
گری بجلی میرے دل پہ حسن دلدار کی جیسے
بدن کو آنچ آئی ہو لب و رخسار کی جیسے
نگاہوں میں نشے کا اک سمندر موجزن دیکھا
قیامت ڈھا گئی ہم پر جھلک دیدار کی جیسے
لچکتی گل بدن آئی ہو مہکتی شام ہو جیسے
شفق بکھری ہوئی رخ پہ سلونا جام ہو جیسے
More General Poetry







