Add Poetry

حق والوں کے حق میں ، عدالت کون کرے گا

Poet: اخلاق احمد خان By: Akhlaq Ahmed Khan, Karachi

حق والوں کے حق میں ، عدالت کون کرے گا
یہاں سب ہی مجرم ہیں ، وکالت کون کرے گا

سچ کے محاز پر یہاں بِک جاتے ہیں لباس تک
بتاٶ خود اپنی یہ ، حالت کون کرے گا

ڈاکٹر نہیں ، انجنٸیر نہیں ، سیاست دان بنوں
پڑھ لکھ کر ایسی ، جہالت کون کرے گا

دوسری شادی اب کسی گالی سے کم نہیں
چھوڑو نام اپنے ایسی ، زلالت کون کرے گا

کر کچھ صدقہ خیرات اور مستی میں جی اخلاق
کیوں سوچتا ہے یتیموں کی ، کفالت کون کرے گا

Rate it:
Views: 401
25 Oct, 2019
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets