حقیقت تھوڑی ہے لیکن اداکاری زیادہ ہے
Poet: maria ghouri By: maria ghouri, haroonabadحقیقت تھوڑی ہے لیکن اداکاری زیادہ ہے
محبت کرنے والوں میں بھی فنکاری زیادہ ہے
مجھے اندازہ ہے بڑھ چڑھ کے باتیں کرنے والوں کا
خلوص دل نہیں ان میں ریاکاری زیادہ ہے
تحمل بھی ضروری ہے بروئے زندگی لوگو
کہ ہم میں حوصلہ کم اور سرشاری زیادہ ہے
انہیں معلوم ہی کیا ہے کہ اس درد محبت میں
شفائیں کم سے کم ہیں اور بیماری زیادہ ہے
وہ دیکھے گر کٹھن رستہ تو واپس بھاگ جاتا ہے
اور ہنس کر کہتا ہے مجھ میں سمجھداری زیادہ ہے
More General Poetry






