حقیقت میں نظر آنے کی جس کے آس نہیں
Poet: UA By: UA, Lahoreحقیقت میں نظر آنے کی جس کے آس نہیں
میرے خوابوں کا ہمسفر نظر کے پاس نہیں
اَس کی آنکھوں کی خاصیت نے مجھے خاص کر دیا
مگر میں جانتا ہوں مجھ میں کَچھ بھی خاص نہیں
“محبت پا کے ہی تو آدمی انسان بنتا ہے“
مگر کَچھ لوگ ہیں جن کو محبت راس نہیں
خزاں کے زرد پتوں سی رہی یہ زندگی عظمٰی
کہ جس میں رنگ نہیں تازگی کی باس نہیں
More General Poetry






