Add Poetry

حقیقت کا ہر رنگ مجاز کے ہر انگ میں ڈھلا ہے

Poet: UA By: UA, Lahore

حقیقت سے گَمان کے ہر ایک انگ میں ڈھلا ہے
حقیقت کا ہر رنگ مجاز کے ہر انگ میں ڈھلا ہے

آسمانوں زمینوں میں زمانوں اور مکانوں میں
کہساروں چٹانوں میں اور چٹیل میدانوں میں
برفاف پہاڑوں پہ وادیوں میں کھلیانوں میں
بجلیوں میں شراروں میں آتشی خاکدانوں میں
شمع کے گرد منڈلاتے اڑتے جلتے پروانوں میں
داناؤں کی مستی میں نادانوں میں دیوانوں میں
قلندر کی دھمالوں میں جبینوں آستانوں میں
قدرت کے اشاروں میں بہاروں میں نظاروں میں
اسی کا نغمہ سر میں ساز آواز و آہنگ میں ڈھلا ہے
حقیقت کا ہر رنگ مجاز کے ہر انگ میں ڈھلا ہے

حقیقت سے گَمان کے ہر ایک انگ میں ڈھلا ہے
حقیقت کا ہر رنگ مجاز کے ہر انگ میں ڈھلا ہے

موسموں کے تغیر میں خزاں میں اور بہار میں
پرندوں کی چہکار میں پھولوں کی مہکار میں
دھول میں پھوہار میں جھرنوں کی جھنکار میں
خاک کے ذرے ذرے میں پتوں میں اشجار میں
شام و سحر کی دھند میں ہوش میں خمار میں
مٹی میں گھاس میں خوشبو میں خار میں
پانی میں ہواؤں میں جلتی بجھتی نار میں
سیپ میں موتی میں سنگ میں ڈھلا ہے
حقیقت کا ہر رنگ مجاز کے ہر انگ میں ڈھلا ہے

حقیقت سے گَمان کے ہر ایک انگ میں ڈھلا ہے
حقیقت کا ہر رنگ مجاز کے ہر انگ میں ڈھلا ہے

صرصراتی ہواؤں میں سکوت میں آواز میں
بہکتے مہکتے انداز میں سر میں ساز میں
تحریر میں بیان میں حروف میں الفاظ میں
شعور و لا شور میں عجز میں نیاز میں
الغوزہ، بانسری، رباب و چنگ میں ڈھلا ہے
حقیقت کا ہر رنگ مجاز کے ہر انگ میں ڈھلا ہے

حقیقت سے گَمان کے ہر ایک انگ میں ڈھلا ہے
حقیقت کا ہر رنگ مجاز کے ہر انگ میں ڈھلا ہے

بدلیوں کی دوڑ میں بادلوں کے شور میں
سوچ میں قیاس میں فکر میں غور میں
زمان میں مکان میں اوقات میں دور میں
ہاتھ کی لکیروں میں انگلیوں کی پور میں
تخلیق کائنات کے ہر ایک ڈھنگ میں ڈھلا ہے
حقیقت کا ہر رنگ مجاز کے ہر انگ میں ڈھلا ہے

حقیقت سے گَمان کے ہر ایک انگ میں ڈھلا ہے
حقیقت کا ہر رنگ مجاز کے ہر انگ میں ڈھلا ہے

خاک کے ذرے ذرے میں پانی کی ہر لہر میں
پتوں میں اشجار میں ہر قطرے میں بحر میں
تتلیوں کے رنگوں میں بھنوروں کے ہیر پھیر میں
رکتے چلتے لمحوں کی عجلت میں اور دیر میں
چرند پرند حشرات ماہی و نہنگ میں ڈھلا ہے
حقیقت کا ہر رنگ مجاز کے ہر انگ میں ڈھلا ہے

حقیقت سے گَمان کے ہر ایک انگ میں ڈھلا ہے
حقیقت کا ہر رنگ مجاز کے ہر انگ میں ڈھلا ہے

پھولوں کی ہر ڈالی میں ہر گوری ہر کالی میں
بھوری نیلی سبز کالی نیونوں کی ہر پیالی میں
چاند ستاروں سے مزین آسمان کی جالی میں
نیلگوں فلک پہ پھیلی شفق کی سندر لالی میں
روشنی خوشبو ذائقوں اور رنگ میں ڈھلا ہے
حقیقت کا ہر رنگ مجاز کے ہر انگ میں ڈھلا ہے

حقیقت سے گَمان کے ہر ایک انگ میں ڈھلا ہے
حقیقت کا ہر رنگ مجاز کے ہر انگ میں ڈھلا ہے

اللہ ھو کے ورد کا معجزہ ایسا انگ لایا ہے
رخ انور پہ نور کی کرنوں کا روشن سایا ہے
انگ انگ میں کیف و مستی کا وہ رنگ سمایا ہے
اللہ ھو اللہ ھو نے قلب و روح کو گرمایا ہے
جذب و کیف کی مستی کا رنگ انگ انگ میں ڈھلا ہے
حقیقت کا ہر رنگ مجاز کے ہر انگ میں ڈھلا ہے

حقیقت سے گَمان کے ہر ایک انگ میں ڈھلا ہے
حقیقت کا ہر ایک رنگ مجاز کے ہر انگ میں ڈھلا ہے

Rate it:
Views: 437
10 Dec, 2012
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets