اعلٰی ہے تو معبود ہے تو لازاوال ہے
الحمد تیری شان ہے تو باکمال ہے
ہر اِک سے دوسری ہے تخلیق پُر کشش
خالق عیاں ہر شے سے تیرا جمال ہے
اَحد ہے تو مسجود ہے معبود و لا شریک
باقی نہ تیری ذات میں کچھ احتمال ہے
ہر ذرہ کائنات کا کوشش اگر کرے
ممکن نہیں تیری ثنا تو بے مثال ہے
اپنے ہیں تیرے فیصلے اے مالکِ تقدیر
تدبیر جس کے سامنے میری نڈھال ہے
دے بندگی کی معرفت مجھے میرے خدا
بندہ ہوں تیرا تجھ سے میرا یہ سوال ہے