حکمرانوں کی مہربانیاں

Poet: Muhammad Imran Khan - Emron Mano By: Muhammad Imran Khan, Peshawar

کیسی تیری یہ کارستانیاں ہیں،
بدنظمی اور بدعنوانیاں ہیں،

یہاں ہر اک کے ہیں خدمت کے نعرے،
پھر کیوں اتنی پریشانیاں ہیں،

مہنگائی، افلاس اور دہشتگردی،
یہ حکمرانوں کی مہربانیاں ہیں،

انصاف کو ترستے ہیں مظلوم سارے،
منصفوں کی عجب من مانیاں ہیں،

جس کے پاس بھی بیٹھو، سنو تو،
سب کی دردناک سی کہانیاں ہیں۔
 

Rate it:
Views: 415
20 Jan, 2016
More Political Poetry