Add Poetry

حیاتِ شیخ الہند مولانا محمودالحسن رحمتہ اللّہ علیہ

Poet: عبدالحفیظ اثر By: عبدالحفیظ اثر, Mumbai, India

نہ کیوں تمہیں سنائیں وہ حیاتِ دلبرانہ
وہ نقیبِ حرّیت ہی وہ ہی فاتحٍ زمانہ

وہ تو سرفروش ایسا نہ ملے جہاں میں ویسا
رہا دبدبہ ہی اس کا جو جھکا دیا زمانہ

وہ ہی محمودالحسن تھےجو اسیرِ مالٹا ہی
رہی قوتِ لسانی کبھی شمشیرِ براں بھی

رہی خاص ہی توجہ ہوئی خاص تربیت بھی
رہی مستقل ہی صحبت تو اکابر اولیاء کی

وہ قرآں کے تھے مترجم وہ محدثِ زمانہ
وہ تھے بوریہ نشیں تو مزاجِ قلندرانہ

وہ ہی بانی اور محرّک ریشمی رومال کے تھے
کیا زلزلہ ہی طاری تو قلعوں میں سروری کے

رہا امتزاج ایسا وہ ہو دینی یا ہو عصری
تو ملے مثال اس کی یہی جامعہ ملّیہ ہی

ہے طویل ہی تو فہرست جو تلامذہ تھے ان کی
تو بجھائی علم کی ہی کئی اک کی تشنگی بھی

رہا ذوق شاعری کا تو موزوں رہی طبیعت
کبھی عربی فارسی تو کبھی اردو پہ قناعت

رہے کوئی بھی تو شعبہ ہمہ گیر ہے ہی خدمت
وہ ہو دین اور شریعت یا تو ہو کوئی قیادت

ہے شمار اُن کا مشکل جو تھے اُن کے کارنامے
وہ تو ذات میں ہی اپنے تھے وہ انجمن ہی سارے

رہیں وہ غریق رحمت ہے دعا مؤدبانہ
تو قبول ہر مشن ہو جو تھا ان کا مخلصانہ

Rate it:
Views: 366
29 Jul, 2022
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets