خاموش رہنا بھی سزا
اور بول دینا بھی سزا
دوستوں کو دوستی میں
آزمانا بھی سزا نہ آزمانا بھی سزا
اپنے پیاروں کو یہاں پر
یاد رکھنا بھی سزا بھول جانا بھی سزا
روز و شب کی گردشوں میں
مرنا بھی جیسے سزا اور جینا بھی سزا
عظمٰی ہم جو سوچتے ہیں
اسکا لکھنا بھی سزا اور نہ لکھنا بھی سزا