خاموشی

Poet: امتیاز فرق By: امتیاز فرق , Germany

 دریا ایک
کشتی ایک
سفر ایک
پر انجانے دو
جو مدتوں سے ہمسفر ہیں
جو مدتوں تک رہیں گے
پر ان کے بیچ...
نہ جان ...
نہ پہچان ...
یہ ان کے بیچ...
کیسی خاموش شناسائی ہے
کہیں رکھے دو برتنوں میں
غیر ارادی طور پر
ہم کلامی بھی تو ہوجاتی ہے
پر ان کے بیچ...
کیا ناطہ خاموشی ہے ؟

Rate it:
Views: 509
02 Feb, 2013