جب بھی ہو دل اداس دیتے ہیں میرا ساتھ خامہ و اوراق کاپی پنسل
دن ہو یا چاہے رات رہتے ہیں ساتھ ساتھ خامہ و اوراق کاپی پنسل
خوشی کی یا غمی کی ہو کوئی ایسی بات نہ کہہ سکوں زبانی
کہتے ہیں باروانی میری ہر ایک بات خامہ و اوراق کاپی پنسل
غصہ ہو کہ ہنسی ہو جھگڑا کہ دوستی ہو اور مجھ سے نہ بیاں ہو
کرتے ہیں باآسانی بیاں میری جیت مات خامہ و اوراق کاپی پنسل
تنہائی کی کسک ہو یا بزم کی دمک ہو بات پرانی ہو کہ یاد سہانی
ٹلتے نہیں کبھی یہ لیتے ہیں ہاتھوں ہاتھ خامہ و اوراق کاپی پنسل
میں بھول ہی نہ جاؤں خود کو بتانا چاہوں لیکن بتا نہ پاؤ ں
رکھتے ہیں یاد لیکن میری ایک بات خامہ و اوراق کاپی پنسل
ان سے چھپا نہ پاؤں ہر بات انھیں بتاؤں پوشیدہ کب رہا ہے
ان سے میرا کوئی راز یہ بن گئے ہیں گویا کہ اب میرے ہمراز
رہتے ہیں سایا بن کے میرے ساتھ ساتھ خامہ و اوراق کاپی پنسل
رہتے ہیں میرے ساتھ بن کے میری ذات خامہ و اوراق کاپی پنسل
جب بھی ہو دل اداس دیتے ہیں میرا ساتھ خامہ و اوراق کاپی پنسل
سن ہو چاہے رات رہتے ہیں ساتھ ساتھ خامہ و اوراق کاپی پنسل