خاک پر خلدِ بریں کی باتیں

Poet: Ahmed Nadeem Qasmi By: TARIQ BALOCH, HUB CHOWKI

خاک پر خلدِ بریں کی باتیں
چاند پر جیسے زمیں کی باتیں

دل سے اِک شمع جبیں کی باتیں
اُسی محفل میں وہیں کی باتیں

لبِ دشمن کو بھی شیریں کردیں
اس کے حُسنِ نمکیں کی باتیں

وہم سے بو قلموں کون و مکاں
ورنہ یک رنگ، یقیں کی باتیں

دل کا پتھّر نہ کسی سے پگھلا
وگ کرتے رہے دیں کی باتیں

میرے ناقد! میرا موضوعِ سخن
یہی دنیا ہے، یہیں کی باتیں

Rate it:
Views: 555
14 Sep, 2011