خدا اپنا سہارا ہے

Poet: UA By: UA, Lahore

خدا اپنا سہارا ہے
میرے دل کو جب کبھی
وسوسوں نے آ پچھاڑا ہے

کسی نے دل کے گوشے سے
اسی پل یہ پکارا ہے
خدا اپنا سہارا ہے

میرے دامن میں جب جب
راہ کے کانٹے الجھتے ہیں

میرے بدن کو چیرتے ہوئے
روح میں سلگتے ہیں

تو میری تلملاتی روح نے
جس کو پکارا ہے

اسی کا نام میرے
ناتواں دل نے پکارا ہے
خدا اپنا سہارا ہے

Rate it:
Views: 482
31 May, 2009