خرد اپنی

Poet: Murtaza Zaman Gardezi By: Murtaza Zaman Gardezi, Multan

خرد اپنی ملوکانہ ذرا مسلم اگر کر لے
نگر کا سر جھکا دے جو عقیدہ باہنر کر لے

فرنگی جانتا ہے کہ فقیری طرز کا بندہ
اگر چاہے تو کرمک کی کرن سے ہی سحر کر لے

کلام پاک کی تعظیم اس دنیا ہے فانی میں
کنشت و کافر و مشرک ہے جو بھی تو بشر کر لے

جگت ھے دین کامل پر جلالی ہے جلالی ہے
مرا دین گل کی صورت ہے تو جب چاہے نظر کر لے

خدا کے نام کا سجدہ جگر کا وی کہاں پیارے
علی مولا جہاں آئے مری جاں تو ادھر کر لے

Rate it:
Views: 430
05 Apr, 2011