خزاں میں ہو گئی برسات
Poet: UA By: UA, Lahoreخزاں میں ہو گئی برسات یہ محسوس ہوتا ہے
سہانے ہو گئے دن رات یہ محسوس ہوتا ہے
تمہارے اور میرے رابطے کا چرچہ ہوتا ہے
وہ گزرا کل ہمارا آج کیوں محسوس ہوتا ہے
یادوں کا وہ لمحہ آنکھوں میں ٹھہر گیا ہے
ایک سپنا حقیقت کی طرح محسوس ہوتا ہے
ہمیں لگتا ہے جیسے وہ ہمارے پاس بیٹھے ہیں
تصور ہے مگر تصویر سا محسوس ہوتا ہے
بیتے ہوئے لمحوں کا منظر ایسے لگتا ہے
پلٹ آیا ہو گزرا وقت یہ محسوس ہوتا ہے
مجھے عظمٰی دہکتی آگ نے جھلسا دیا ایسے
مجھے اپنا سراپا بھی دھواں محسوس ہوتا ہے
More General Poetry







