خطا کا پُتلا

Poet: درخشندہ By: Darakhshanda, Huston

 گر رہے نظر اپنی ہی خطا پر
پھر آۓ نہ نظر خطا کسی کی

چھپی ہے فلاح اپنی ہی خطا میں
گر کرے اصلاح تو اپنی خطا کی

ہر انس ہے خطا کا پُتلا
مگر ڈھونڈے خطا اوروں کی

کرے رب درگزر خطائیں تیری
کرے گر درگزر تو خطا کسی کی
 

Rate it:
Views: 313
19 Dec, 2020