خطیب شہر سلامت سخن سلامت ہے
Poet: Khalida Uzma By: uzma ahmad, Lahoreخطیب شہر سلامت سخن سلامت ہے
خطاب فہم سے عاری دہن سلامت ہے
لہو رگوں میں ہے رقصاں مگر سفید لہو
وہ مطمئن ہیں کہ ان کا بدن سلامت ہے
فضاؤں میں ہے اناالحق کی بازگشت اب بھی
سو اہل عشق کا دیوانہ پن سلامت ہے
بجھے ہیں چاند میرے گل ہوئے میرے سورج
بس اک امید کی ننھی کرن سلامت ہے
نکھار لے گئے باد سموم کے جھونکے
نہال گل کا مگر بانکپن سلامت ہے
یہاں گزر بھی چکے جان سے قافلے دل کے
پر ان کے ساتھ یہ اب بھی شکن سلامت ہے
More General Poetry






