خلقت دنیا تو ہے

Poet: Samia Bashir By: Samia Bashir, samandri

خلقت دنیا تو ہے ریاضتوں میں پڑی ہوئی
زیست تو ہے بس مسافتوں سے بھری ہوئی

یہ کمال فن بھی کس صورت میں ہے برپا
ہر ہنر میں تو ہے اک عادت بسی ہوئی

نہ کہو اس کو مست سرور پیکر
کائنات تو ہے بس جفا میں لگی ہوئی

یہ سرکشی نہیں کوئی اور نام دے لو
بے نیازی تو ہے اپنی فطرت میں رچی

سر جھکا کے بھی تو دیکھنا پڑے گا
کوئی تو ہے تصویر قلب ونظر میں بنی ہوئی

Rate it:
Views: 701
01 Nov, 2010