خواب
Poet: محمد یوسف راہی By: Muhammad Yousuf Rahi, Karachiکئی خواب بنتا ہے زندگی میں ہر انسان یہاں
کئی خواہشیں بھی چڑھتی ہیں پهر پروان یہاں
اپنے اک خواب کی تعبیر کے حصول کی خاطر
سب حدوں کو پارکرجاتا هے اب ہر انسان یہاں
خواب دیکھنا اور خواہش کرنا کوئی جرم نہیں لیکن
کیوں دوسروں کے خواب توڑ دیتا ہے ہر انسان یہاں
آنکھوں میں سجا رکھےتھے کئی خواب میں نے بھی
بس امید پر ہوں زنده جیسے کہ ہے ہر انسان یہاں
کیا ہر خواب ہر خواہش یہاں پوری ہوتی ہے راہی
بس اسی جواب کی تلاش میں رہتا ہے ہر انسان یہاں
More General Poetry






