Add Poetry

خواب ادھورے رہ جاتے ہیں

Poet: UA By: UA, Lahore

سندر نازک میٹھے خواب
کیا کیا روپ دکھاتے ہیں

روپ نگر کی وادی میں
دور کہیں لے جاتے ہیں

تعبیریں پانے کی دھن میں
کیا سے کیا ہو جاتے ہیں

تعبیروں میں کھو کر بھی
خواب ادھورے رہ جاتے ہیں

جاگی سوئی آنکھوں میں
خواب سجائے جاتے ہیں

جاگی سوئی سی آنکھیں
خوابوں میں کھوئی رہتی ہیں

آس کی ڈوری میں خوابوں کے
موتی پروئے جاتے ہیں

نیند کی سندر وادی میں
سپنے سنجوئے جاتے ہیں

خواب ہی بوئے جاتے ہیں
نازک سانچے خوابوں کو

یوں تو سندر ہوتے ہیں
لیکن ان کو چھولیں تو
ریزہ ریزہ ہو جاتے ہیں

شیشے سے نازک سپنے
چکنا چور ہو جاتے ہیں

تعبیروں کی چاہتے میں
کیا سے کیا ہو جاتے ہیں
ٹوٹ بکھر سے جاتے ہیں

خواب کسی غنچے کی مانند
بنا کھلے رہ جاتے ہیں

کھل جائیں تو پھول کی مانند
ٹوٹ کے بکھر جاتے ہیں

خواب ادھورے رہ جاتے ہیں
خواب ادھورے رہ جاتے ہیں

Rate it:
Views: 581
19 Jan, 2011
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets