Add Poetry

خواب دیکھے تھے ہم نے

Poet: By: Azhar Iqbal Butt, Karachi

کیسے کیسے خواب دیکھے تھے ہم نے
دشمن بے حساب دیکھے تھے ہم نے

ہمیں تو مکمل چہرہ نہ دکھایا تھا کبھی
غیر کےساتھ بے حجاب دیکھے تے ہم نے

جس سے ملتا وہ اسی کا گن گاتا تھا
لہجے میں ادب و آداب دیکھے تھے ہم نے

اب وہ آسماں تک پہنچ گئے ہیں
جن کے حال خراب دیکھے تھے ہم نے

وقت گزارنے کے لیے کرتے ہیں محبت
کچھ ایسے بھی جناب دیکھے تھے ہم نے

بچھڑنے سے تازگی کھو گئی چہرے کی
جہاں پر اکثر گلاب دیکھے تھے ہم نے

وقت لوٹ کر نہیں آتا اچھا گزارنا تم
گفتگو کے یہ لب لباب دیکھے تھے ہم نے

میں ہر سانس کے ساتھ تجھے یاد کرتا ہوں اظہر
ٹوٹ گئے مل کر جو خواب دیکھے تھے ہم نے

 

Rate it:
Views: 700
27 Dec, 2007
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets