خواب میں کوئی
Poet: UA By: UA, Lahoreآتا ہے بار بار میرے خواب میں کوئی
رہتا ہے میرے ساتھ میرے خواب میں کوئی
پھولوں کی وادیوں میں دلکش آبادیوں میں
صحرا کی وسعتوں میں تاروں کی رفعتوں میں
سَنسان ویرانوں میں گمنام جہانوں میں
گہرے سمندروں میں کلیساؤں مندروں میں
مسجد کے ایوانوں میں بزمِ قلندروں میں
محلوں میں سراؤں میں قصبوں کبھی گاؤں میں
شہروں کی بھیڑبھاڑ میں سنوار میں بِگاڑ میں
تھامے ہوئے ہاتھوں میں ہاتھ چلتا رہے ساتھ ساتھ
آتا ہے بار بار میرے خواب میں کوئی
رہتا ہے میرے ساتھ میرے خواب میں کوئی
More General Poetry






