سب کا دل بہلاتے ہیں خوبصورت الفاظ
سب کا دل لبھاتے ہیں خوبصورت الفاظ
دل میں گھر کر جاتے ہہیں خوبصورت الفاظ
سب کو دوست بناتے ہیں خوبصورت الفاظ
قاری اور لکھاری کے جذبوں کی کہانی
جانی اور پہچانی اور کبھی انجانی
سب کو ہی سناتے ہیں خوبصورت الفاظ
قلم سے پھسل کے نظر سے گزر کے
روح میں اتر جاتے ہیں خوبصورت الفاظ
لکھنے والوں کے لئے پڑھنے والوں کے لئے
کہنے والوں کے لئے سننے والوں کے لئے
نادر سوغات بن جاتے ہیں خوبصورت الفاظ
سب کا دل بہلاتے ہیں خوبصورت الفاظ
سب کا دل لبھاتے ہیں خوبصورت الفاظ
دل میں گھر کر جاتے ہہیں خوبصورت الفاظ
سب کو دوست بناتے ہیں خوبصورت الفاظ