اپنے سے آگاہ ہوں میں
خود سے آشنا ہوں میں
بارھا مرتی ہوں لیکن
جِینے کی ادا ہوں میں
بے وفا ہو سکتی ہوں
لیکن با وفا ہوں میں
مایوس نہیں کر پاؤ گے
اپنا حوصلہ ہوں میں
کون مجھے بہکائے گا
روشن راستہ ہوں میں
اپنے سے آگاہ ہوں میں
خود سے آشنا ہوں میں