خود چل کے آ گئے وہ کون لوگ تھے

Poet: Mazhar Iqbal Samar By: Mazhar Iqbal Samar, kharian-gujrat

عہد و وفا نبھا گئے وہ کون لوگ تھے
منزلیں کو جو پا گئے وہ کون لوگ تھے

کس کی یاد میں آسماں بھی رویا ہے
اک شہر کو رلا گئے وہ کون لوگ تھے

میرا ھمزاد بھی ساتھ نہیں آیا مقتل میں
خود چل کے آ گئے وہ کون لوگ تھے

یہ گھر کے شعلے تو یاروں نے بجھائے ہیں
جو یہ آگ لگا گئے وہ کون لوگ تھے

پہلے تو ہمیں جینے کا دیا تھا حوصلہ
پھر زہر بھی پلا گئے وہ کون لوگ تھے

مظہر بھٹکنے میں تو مستعد تھا بہت
ہمیں رستہ جو دکھا گئے وہ کون لوگ تھے

Rate it:
Views: 413
19 Aug, 2009