Add Poetry

خودکش

Poet: Atif Rashid By: Atif Rashid, Islamabad

بیٹا
مجھے کیا تھی ضرورت پھر آج رونے کی
کاش ضد نہ کی ہوتی میں نے کھلونے کی
میں کچھ نہں مانگتا تم سے میرے ابو
اٹھ جاؤ تمہیں عادت نہیں دیر تک سونے کی

بیوی
میں کرتی ہوں وعدہ تم سے میرے سرتاج
کبھی فرمائش نہ کروں گی تم سے چاندی سونے کی
آجاؤ یہ وقت ہے تمہارے آنے کا
کوئی تو خبر دے ان کو شام ہونے کی

ماں
رو رو کر کہتا ہے دل ماں کا
سکت نہیں ہے مجھ میں کچھ کھونے کی
اس عمر میں کیا ضرورت تھی یارب
میری کشتی کو کنارے پہ ڈبونے کی

Rate it:
Views: 502
22 Sep, 2008
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets