گریباںمیں اپنےجھانکاکرواےواعظو
کسی بے عمل پہ انگلی کیوں اٹھاتے ھو
کسی کو با عمل تب ہی بنا پاؤ گے تم
بطور مثال خود کو عمل صالح سے اگر سجاتے ہو
تبلیغ دین کار نیک کاراں تو ہے لیکن
کسی ہمراز کو کہنے سےکیوں شرماتے ہو
شاید من کی اپنے ہی طہارت نہیں ہے
ورنہ تبلیغ کو اپنی بے اثر کیوں پاتے ہو
خود تو کرتے ہو قاضی لباس فرنگ زیب تن
تو دوسروں کو شلوار قمیض کیوں پہناتے ہو