خوشی کی مری نیک تفسیر تو ہے
Poet: محمد فہیم الدین نادرؔ عمری By: محمد فہیم الدین نادرؔ عمری, GULBARGAخوشی کی مری نیک تفسیر تو ہے
غموں کی مرے ایک اکسیر تو ہے
جسے دیکھ کر حور سمجھا تھا میں نے
اسی خواب کی سچی تعبیر تو ہے
مقدر چمک جائے جس سے کسی کا
بلا شک خودی ایسی تنویر تو ہے
ہے مایوس تو کس لئے چل ابھی چل
کہ تقدیر کی عین تدبیر تو ہے
وہ روتا گیا یاد میں تیری بد بخت
کہ نادرؔ کے دل کا جو دلگیر تو ہے
More Love / Romantic Poetry






