خیال
Poet: Ameel Anjum By: Ameel Anjum, Sheikhupuraہرلمحے پہ مجھے تیرا خیال آیا
جب بھی تو مجھے یاد آیا
آئی وہی رُت تو تُو اور بھی یاد آیا
جب بھی برسات کا موسم یاد آیا
جب آیا نظر چوھدویں کا چاند
تو مجھے تیرا بچپن و شباب یاد آیا
جب میں نے ساحلوں کو آپس میں ملتے دیکھا
تو مجھے تیرے پہلی بار کا ملنا یاد آیا
رات کا لمحہ اور بھی مجھے بے چین کر دیتا
جب بھی تو میرے خوابوں میں یاد آیا
امیل تُو تو وفادار ہی رہا
پر تیری بے وفائی کا لمحہ یاد آیا
More Love / Romantic Poetry
غزل آنکھوں پہ کھلے حسنِ شفق فام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
Qamar Aasi






