خیال
Poet: م الف ارشیؔ By: Muhammad Arshad Qureshi (Arshi), Karachiترے خیالوں سے بھی دور جانے والا ہوں
میں اپنے سارے نشاں خود مٹانے والا ہوں
ہزار بار بلانے پہ بھی نہیں آئے
تمہارے سامنے میں خود ہی آنے والا ہوں
جلا کے پھینک دیے ہیں وہ تیرے سارے خط
سوال اپنے میں سارے جلانے والا ہوں
کسی کو غم نہ ملے اور سب رہیں مل کر
میں ایسی اک نئی دنیا بسانے والا ہوں
یہ بوجھ دل کا بہت درد دے رہا ہے مجھے
تمہارے رازوں سے پردہ اٹھانے والا ہوں
More General Poetry






