خیال خواب ہوئیں محبتیں کیسی
Poet: By: Love Begger, karachiخیال خواب ہوئیں محبتیں کیسی
لہو میں ناچ رہی ہیں وحشتیں کیسی
وہ ساتھ تھا تو خدا بھی تھا مہرباں کیا کیا
بچھڑ گیا ہے تو عداوتیں کیسی
ہوا کے دوش پر رکھے ہوئے چراغ ہیں ہم
جو بجھ گئے تو ہوا سے شکایتیں کیسی
جو بے خبر کوئی گزرا تو یہ صدا آتی ہے
میں سنگ راہ ہوں مجھ پر عنایتیں کیسی
More Sad Poetry






