کوئی گیت، کہانی، کوئی خیال کیجئیے
اپنے ساتھ اوروں کا بھی خیال کیجئیے
ہر وقت کی تنہائی ہر وقت کا رونا
اچھا نہیں ہوتا یہی خیال کیجیئے
مانا کہ اپنی ذات پہ اپنا بہت حق ہے
دوسروں کے حق کا بھی خیال کیجیئے
رنج گراں اور کلفت و آلام کی طرح
کبھی ہنسی خوشی کا بھی خیال کیجیئے
عظمٰی کوئی کلام سنانے سے پیشتر
کچھ اس کے نتائج کا بھی خیال کیجیئے