خیال ہے یہ خواب ہے
Poet: UA By: UA, Lahoreخیال ہے یہ خواب ہے
حقیقت نہیں سراب ہے
سب ریت کا سمندر ہے
یہ جو سامنے چناب ہے
کانٹوں سے لہو رنگ ہے
یہ جوسرخیء گلاب ہے
سکون سے بیٹھا ہے مگر
دیوانہ بہت بیتاب ہے
بظاہر پرسکون ہے
یہ زندگی عذاب ہے
ابھی نظر سے عنقا ہے
جو آنے کو انقلاب ہے
یہ مختصر تحریر ہے
لیکن مکمل کتاب ہے
زندگی کے نام پہ
جس کا انتساب ہے
عظمٰی ہر عمل کیساتھ
گناہ ہے ثواب ہے
خیال ہے یہ خواب ہے
حقیقت نہیں سراب ہے
سب ریت کا سمندر ہے
یہ جو سامنے چناب ہے
More General Poetry






