داغ دل

Poet: UA By: UA, Lahore

برسوں چھپائے رکھا سینے میں داغ دل
لیکن چھپایا نہ گیا تم سے یہ داغ دل
بن آپ کے تو کوئی بھی احساس باقی نہ رہا
خوشیاں بھی غم کے ساتھ کھا گیا تھا داغ دل
برسوں کے بعد تم ملے تو یاد آ گیا ہے
کیا کیا نہ درد سہہ گیا بیچارہ داغ دل
کہنے میں تو آسان ہے پر تم کو کیا خبر
کیا کیا ستم اٹھا گیا تنہا یہ داغ دل
عظمٰی جو لمحہ قرنوں سے بڑھ کر طویل تھا
کس طرح سے نبھا گیا لمحہ وہ داغ دل

Rate it:
Views: 516
03 Feb, 2012