دامن سے لگ کے آپ کے رویا کریں گے ہم
Poet: muhammad nawaz By: muhammad nawaz, sangla hillلمحوں میں اپنے خواب پرویا کریں گے ہم
اشکوں سے کونپلوں کو بھگویا کریں گے ہم
حدوں سے گزر جائے گی جب دل کی آرزو
دامن سے لگ کے آپکے رویا کریں گے ہم
آؤ گے کبھی لوٹ کے اس راستے میں تم
مژگاں سے تیری راہ کو دھویا کریں گے ہم
ہاتھوں میں دے کے ہاتھ سرراہ بہاراں
بنجر زمیں میں زندگی بویا کریں گے ہم
خوشبو کے ارتکاز میں جاگیں گی آہٹیں
کرنوں کے انجماد میں سویا کریں گے ہم
جذبوں کی تازگی کا تراشیں گے ایک شہر
پھر اس حسین شہر میں کھویا کریں گے ہم
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad