Add Poetry

دانیہ نوید کے نام

Poet: Ishraq Jamal Ashar Chishti By: Ishraq Jamal Ashar Chishti, karachi

 ماں باپ بہن بھائیوں کی ہے جان دانیہ
ددھیال میں سبھی کا بڑا مان دانیہ

کرتی ہے سارے کام بلا چوں و چراہ یہاں
یعنی ہمارے گھر کی ہے شان دانیہ

عقل و شعور ،علم و ادب اور احترام
سب خوبیوں کا ہے یہاں فیضان دانیہ

ہر ایک اسکی فطری ذہانت کا معترف
دانا ہے مثل حضرت لقمان دانیہ

ایثار و انکسار سے لبریز اسکا دل
دکھ درد میں ہے سب پہ مہربان دانیہ

حساس فطرتاً ہے وہ نازک مزاج ہے
غم دیکھ کر ہوئی ہے پریشان دانیہ

دیکھا جو ایک بار سڑک پر قتل کبھی
رو رو کے ہوگئی تھی وہ ہلکان دانیہ

اردو جو اسکے ساتھ میں بولوں کبھی ثقیل
ہوتی ہے ایک لمحے کو حیران دانیہ

غصے میں جب بھی دیکھا اسے یوں لگا مجھے
دادی کی نسبتوں سے ہے پٹھان دانیہ

دیکھا ہے مسکراتے ہمیشہ اسے اشہر
زندہ دلی کے لفظ کی پہنچان دانیہ

Rate it:
Views: 342
13 Feb, 2010
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets