در تمہارا چھوڑنا ممکن نہیں

Poet: UA By: UA, Lahore

در تمہارا چھوڑنا ممکن نہیں
اپنے دِل کو توڑنا ممکن نہیں

تمہارے سوا کسی اور سے
دِل کا ناطہ جوڑنا ممکن نہیں

اپنے ساتھ کر لیا جو ایک بار
اس دٰعوے کو موڑنا ممکن نہیں

کس نے کہا سوئے ہوئے ضمیر کو
جگانا اور جھنجھوڑنا ممکن نہیں

میرے عزم کا غبارہ اس طرح
پتھروں سے پھوڑنا ممکن نہیں

عظمٰی جس کے حوصلے بلند ہوں
اس کے ارادے توڑنا ممکن نہیں

Rate it:
Views: 386
04 Oct, 2013