درد دل
Poet: حذیفہ عمر By: Huzaifa Umar, Islamabadخیالات کے سمندر میں جب غوطے لگاتا ہوں
کوئی نیا نقص اپنی ذات سے نکال لاتا ہوں
آپ ہی کے دکھوں کی عنایت ہے کہ
میں نماز کی رکعتیں بھول جاتا ہوں
زندگی میں جب بھی برا وقت آیا
صرف خود ہی کو اپنے ساتھ پاتا ہوں
جو مجھ بےضرر کو منظر سے ہٹانے کے ہیں قائل
ان لوگوں کی حسرتیں دیکھ کے مسکراتا ہوں
غریب نے زمیں پہ کھانا پڑا دیکھ کر کہا
میں تو اپنے بچوں کو بھوکا سلاتا ہوں
ظلم کے خلاف چنگاری شعلہ بن کے ابھرے گی
حذیفہ! یہی سوچ کے قلم ہر بار اٹھاتا ہوں
More General Poetry






