Add Poetry

درد پہلے اچھال دیتے ہیں

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملائیشیا

درد پہلے اچھال دیتے ہیں
پھر وہ زخموں پہ شال دیتے ہیں

میں بھی پھولوں کو چاہتی ہوں بہت
وہ بھی میری مثال دیتے ہیں

جو بھی آنکھوں میں کھو گئے لحمے
یادِ ماضی نہ حال دیتے ہیں

تیری یادوں کی شام کے سائے
مجھ کو مشکل میں ڈال دیتے ہیں

وشمہ تیری جدائی کے موسم
درد مجھ کو کمال دیتے ہیں

Rate it:
Views: 327
07 Nov, 2015
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets