وہ چل دیے بڑے وقار و دیدہ دلی کے ساتھ
ہم کھڑے رہے پرنم ایک تصویر کے ساتھ
صرف مسافت کی تلخی پہ تو مشتمل نہیں ہمارا سفر
ایک آندھی سفر کرتی ہے میری بےرخی کے ساتھ
اب کے اشکوں سے نجات میں بڑی دیر لگی
ورنہ بدل جاتے ہیں ہم بڑی بے صبری کے ساتھ
نگاہیں کچھ ہیں، انداز کچھ اور ہیں کہ یہاں
کوئی تعلق نہیں چاند کا چاندنی کے ساتھ
اب کسی اور تمنا کی ضرورت ہی نہیں رہی
بدل رہی ہے رخ ہوا بڑی تسلی کے ساتھ
کس طرحح بدل گیا اپنی زباں سے آج
کل تو ملا تھا بڑی زندہ دلی کے ساتھ
دنیا کا تو کچھ بھروسہ ہی نہیں سساگر
تسلی بھی دے تو دیتی ہے عیاری کے ساتھ