Add Poetry

دردِ تنہائی نے مدت سے جگا رکھا ہے

Poet: Ahsan Mirza By: Ahsan Mirza, Karachi

دردِ تنہائی نے مدت سے جگا رکھا ہے
خانہءِ دل کو صرف تجھہ کو بسا رکھا ہے

شہر میں لوگ میرے حال پہ ہستے کیوں ہے؟
میں نے آنسوں کو تو خود سے بھی چھپا رکھا ہے

میرے الفاظ کی سج دھج بھی تیرے نام سے ہے
میرے جذبوں نے تجھے مثلِ دعا رکھا ہے

لڑکھڑاتی ہوئی سانسوں نے دہائی دی ہے
میری سانسوں نے تجھے مجھہ میں بسا رکھا ہے

میں نے دیکھا ہے تیری آنکھہ میں پلتا جذبہ
خواہ مخواہ تو نے کیوں اک خول چڑھا رکھا ہے؟

عشق نے مجھہ کو کہیں کا بھی نہ چھوڑا ہے مگر
اس کو کرنے میں بھی قدرت نے مزا رکھا ہے

مجھہ کو کیا مرضِ مسلسل کی دوا دیتے ہو ؟
جب کہ نظروں کو تیری میں نے شفا رکھا ہے

میں تو ٹہرا تھا مسافر خرد کی منزل کا
کب سے تو نے مجھے دیوانہ بنا رکھا ہے

میں بھی ہو جائو گا اک روز نمازی واعظ!
رو برو آئینہ میرے کیوں دھرا رکھا ہے؟

عکسِ احسن ہے یہی غزل میں دیکھو اس کو
اس نے ملنے کا یہ انداز ِ جدا رکھا ہے

Rate it:
Views: 432
25 Aug, 2011
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets